ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی مجلس احیاء المدارس کی جانب سے خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکلی احباب میں اعزازی جلسہ کا انعقاد

بھٹکل کی مجلس احیاء المدارس کی جانب سے خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکلی احباب میں اعزازی جلسہ کا انعقاد

Sat, 20 Aug 2022 18:26:06    S.O. News Service

بھٹکل:20؍اگست(ایس اؤ نیوز) بھٹکل و اطراف کے علاقوں میں تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ’’مجلس احیاء المدارس‘‘ کی جانب سے  خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکلی احباب کے اعزاز میں جمعرات 12اگست کو مخدوم کالونی میں واقع مدرسہ دارالتعلیم و التربیہ میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سےہوا۔ مدرسہ کے طلبہ نےنعت،ترانے اور مختلف زبانوں میں تقاریر پر مشتمل خوبصورت پروگرام پیش کرتےہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس کے بعد مجلس کے ذمہ داروں نے مجلس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا انصار خطیب مدنی نے مجلس کے قیام اور اس کی ضرورت پر گفتگو فرمائی ۔ مجلس کے جنرل سکریٹری مولانا شعیب ندوی نے مجلس کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ ابوبکر صدیق شرالی، مدرسہ سیدنا بلال موگلی ہونڈا، مدرسہ سیدنا حسین للبنات مخدوم کالونی، مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ مخدوم کالونی اور مدرسہ سیدنا ابوذر گلمی کے تعلیمی اداروں  کا مکمل تعارف اور معاشرے میں اس کے مفید نتائج پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ مدارس میں کل 654طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 200حافظ اور 273عالم فارغ ہوچکےہیں اب تک کل 4726طلبہ وطالبات نے استفادہ کیا ہے۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی نے موجودہ دور میں مدراس اور مکاتب کی اہمیت پر روشنی ڈالتےہوئے اساتذۂ مدارس ، اہل خیر حضرات اور اس سلسلےمیں فکر مند رہنےوالوں کی  بھرپور ہمت افزائی کی۔ علمائے کرام کی گفتگو کے بعد مختلف بیرونی جماعتوں کی نمائندگی کرتےہوئے مہمانوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ جن میں بھٹکل  مسلم خلیج کونسل کے صدر عمر فاروق مصاح، کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیا، قمر سعدا، ریحان کوبٹے و دیگر کئی احباب موجود تھے۔ کئی ایک نے اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مجلس احیاء المدارس کی تعلیمی کاوشوں کی ستائش کی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اخیر میں مجلس کے صدر مولانا ایوب ندوی نے صدارتی کلمات فرمائے اور اساتذہ ک طرف سےمختلف زبانوں میں  مختلف مضامین پر ترتیب کردہ نصابی کتب کا تعارف کرایا۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔


Share: